محکمہ موسمیات کی ملک میں مزید بارش اور آندھی چلنے کی پیشگوئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش پٹن میں 17، مالم جبہ 15، سیدوشریف 14، پاراچنار، بالاکوٹ 9، کاکول، کالام 8، تخت بھائی 4، پشاور (ایئر پورٹ، سٹی) 3، باچاخان (ایئرپورٹ) 2، دیر (بالائی، زیریں) 2، چراٹ 2، بنوں ایک، منڈی بہائولدین 16، جوہر آباد 14، مری، ڈیرہ غازی خان 10، منگلا 9، چکوال 8، سرگودھا 7، اسلام آباد (سٹی، سیدپور 6، ایئرپورٹ، گولڑہ 3، بوکرہ 2)، راولپنڈی (چکلالہ، کچہری 5، شمس آباد 3)، جہلم 5، اٹک 2، حافظ آباد، ملتان ایک، چلاس 3، استور 0 2، سکردو ایک، مظفرآباد (ایئرپورٹ، سٹی) 3، راولاکوٹ، گڑھی دوپٹہ 3 اور کوٹلی میں بھی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی میں درجہ حرارت 47، گوجرانوالہ 46، جیکب آباد، موہنجوداڑو، شہید بینظیر آباد، بہاولنگر، بھکر، دادو 45، ڈی آئی خان، نورپورتھل، قصور اور خیرپور میں 44 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر