مودی کی نئی حکومت مدت پوری نہیں کرپائے گی، فواد چوہدری کی پیش گوئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی انتخابات میں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے جیتنے کا بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ مودی کی نئی حکومت مدت پوری نہیں کرپائے گی۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اپنا اتنا رولا پڑا ہوا ہے کہ ہندوستان کے الیکشنز یہاں دکھائے ہی نہیں گئے، لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ وہاں کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تو حد ہی ہوگئی تھی، اتنی دھاندلی ہندوستان میں تو نہیں ہوسکتی تھی، لیکن اس بار وہاں نریندرا مودی نے آمرانہ انداز میں الیکشن کرائے۔ان کا کہنا تھا کہ کنگنا رناوت کے جیتنے کا دکھ ہوا، وہ اہل نہیں تھیں، ان کا پہلی بار تھا شاید اس وجہ سے لوگوں نے انہیں ووٹ دئے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح پاکستان میں نو، سوا سو سیٹھ ہیں جنہوں نے تمام وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے، اسی طرح بھارت میں بھی سیٹھوں کا ایک طبقہ ہے جس سارے وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی بی جے پی نے بالی ووڈ میں ٹکٹ بانٹنے کی کوشش کی، لیکن اکثریت نے ان کا ٹکٹ لینے سے انکار کردیا۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ بی جے اتحاد کی نئی حکومت لمبی نہیں چل سکے گی، کیونکہ نریندرا مودی کا اسٹائل نہیں ہے کہ و ہ اتحاد ی حکومت میں چل سکیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکے اور وقت سے پہلے ختم ہوجائے گی، جس کے بعد اگلے انتخابات میں راہول گاندھی کے پاس موقع ہوگا کہ وہ اپنی حکومت بنا سکیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر