چین اپنے داخلی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت کی سختی سے مذمت کرتا ہے، ترجمان وزارت خارجہ

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چین اپنے داخلی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت اور بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی پر مبنی ایسے اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے اور سختی سے مخالفت کرتا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے معمول کی بریفنگ کے دوران امریکہ کی جانب سے ہانگ کانگ کے ایک عدالتی فیصلے کے بعد مرکزی حکومت اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے عہدیداروں پر نئی ویزا پابندیاں عائد کرنے کے اعلان سے متعلق ایک سوال کا جواب میں کیا ۔
چینی نشریاتی ادارے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے دانستہ ایک ملک، دو نظام پر حملہ کیا ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کو بدنام کیا، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی عدلیہ میں مداخلت کی اور اندھا دھند ویزا پابندیاں عائد کیں. ترجمان نے کہا کہ اس کیس میں شامل چین مخالف اور عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے آئین کو شدید چیلنج کیا اور قومی سلامتی کے لیے شدید خطرات پیدا کیے جبکہ اس کیس کے دیگر 31 مدعا علیہان پہلے ہی اعتراف جرم کر چکے ہیں۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ہانگ کانگ کے معاملات خالصتاچین کے داخلی معاملات ہیں اور کسی بھی بیرونی طاقت کو مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔

چین امریکی اقدام پر حوابی ردعمل ظاہر کرے گا. چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے فلپائن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رین آئی ریف کی صورتحال کے حوالے سے چین نے کئی مواقع پر اپنا موقف واضح کیا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رین آئی ریف کے معاملے پر فلپائن مسلسل خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے، اشتعال انگیزی اور تنازعات میں تیزی لا رہا ہے ترجمان نے فلپائن پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدے کی پاسداری کرے اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر