بلاول بھٹو کابلوچستان میں مختلف واقعات میں 13 کان کنوں کی ہلاکتوں پر دکھ و افسوس کا اظہار

کراچی/کوئٹہ/اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں 13 کان کنوں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے سنجدی کے علاقے میں ایک کوئلے کی کان کے اندر گیس پھیلنے کے نتیجے 11 قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دْکی کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں دو مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کہا واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کان کنی سیکٹر میں آئے روز پیش آنے والے حادثات اور ہلاکتوں پر تشویش ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومتِ بلوچستان کان کنی کے شعبے میں قوانین پر عملدرآمد اور کان کنوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر کے محنت کشوں کی نمائندہ جماعت ہے اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر