حماس تجویز کو مسترد نہیں کرے گی بلکہ اس میں ترمیم کی درخواست کرے گی،اسرائیلی حکام

تل ابیب(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ حماس اس کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کو واضح طور پر مسترد نہیں کرے گی، بلکہ اس میں ترامیم کی درخواست کرے گی۔ اسرائیلی حکام کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دوسری طرف حماس نے کہا ہے کہ وہ ایسے کسی معاہدے کو قبول نہیں کرے گی جس میں کی شرائط پوری نہیں کی گئی ہوں گی۔عرب میڈیا کے مطابق حماس کا ایک وفد بدھ کو( آج) قاہرہ پہنچے گا جہاں مصری اور قطری ثالثوں کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر بات چیت ہوگی۔بیروت میں حماس تحریک کے رہنما نے کہا کہ ہمارے بنیادی مطالبات میں اسرائیل کا غزہ سے انخلا اور بے گھر افراد کی گھروں واپسی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی معاہدہ جو ہماری شرائط پر پورا نہ اترے اس قبول نہیں کریں گے۔ہم امریکی صدر جو بائیڈن کی تجویز کو مثبت طور پر دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے کو مسترد کرتا ہے اور گیند اس کے کورٹ میں ہے۔ اسرائیل جنگ جاری رکھ کر قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات کیسے آگے بڑھا سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر