اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف مقدمہ ،فلسطینی اتھارٹی نے بھی عالمی عدالت انصاف میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی

دی ہیگ (نیشنل ٹائمز)فلسطینی اتھارٹی نے بھی بین الاقوامی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر کیے گئے مقدمے میں فریق بننے کی درخواست دائر کردی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں درخواست پچھلے سال ماہ دسمبر میں دائر کی تھی، جس میں اسرائیل کو نسل کشی کا مرتکب قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا اور جنوبی افریقہ کی درخواست پر سماعتوں کا آغاز ماہ جنوری سے شروع ہو گیا تھا۔لگ بھگ چھ ماہ بعد فلسطینیوں نے باقاعدہ طور پر ریاست فلسطین کی طرف سے بین الاقومی عدالت انصاف کے سامنے درخواست پیش کی ہے کہ اسے بھی اسرائیل کے خلاف جاری نسل کشی کے مقدمے میں فریق بنایا جائے، یہ مقدمہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے دائر ہے۔فلسطینیوں کی طرف سے دائر کی گئی تازہ درخواست جوکہ فلسطینی وزارت خارجہ ایک ذمہ دار افسر عمار حجازی کے دستخطوں سے تیار کی گئی ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جاری جنگ میں منظم طور پر فلسطینی معاشرے ، فلسطینی ثقافت اور فلسطینی اداروں کو نقشے سے مٹایا جا رہا ہے۔جنوبی افریقہ نے ماہ دسمبر میں دائر کیے گئے اس مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسرائیل 1948کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے جبکہ اسرائیلی جنگ نے غزہ کے بڑے حصے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔تاہم اسرائیل کا دعوی ہے کہ حماس کو تباہ کرنے کا مقصد نسل کشی نہیں ہے، وہ اسے اپنا حق قرار دیتا ہے۔واضح رہے کہ اب تک غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 36ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے جس میں اکثریت فلسطینی بچوں اور خواتین کی ہے ۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر