سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے حجاج کرام کے آرام دہ سفر کے لیے پانچ ہزارٹیکسیاں فراہم کر دیں

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب کی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے حج سیزن 1445ھ کے دوران حجاج کی خدمت کے لیے 5,000سے زیادہ ٹیکسیاں فراہم کر دی ہیں۔ اس سہولت کا مقصد حجاج کرام کو بیت اللہ کا ایک مثالی سفر فراہم کرنا ہے۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ فراہم کردہ ٹیکسیاںحجاج کو محفوظ اور آرام دہ سفر فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ ان میں سفر کی لائیو ٹریکنگ اور الیکٹرانک میٹر کے علاوہ ادائیگی کے متعدد طریقوں کی سہولت موجود ہے۔ اس کے علاوہ الیکٹرانک ادائیگی بھی اس کی سہولیات کا حصہ ہے۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے وضاحت کی کہ ریگولر کیریئر مسافروں کو ایک مثالی اور محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔ سفر کے دوران الیکٹرانک میٹر کو فعال رکھا جائے گا۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اگر کسی ٹیکسی میں مطلوبہ سہولیات موجود نہیں تو مسافر کو مفت سروس فراہم کی جائے گی۔ ٹیکسی ڈرائیورز کو ڈیوٹی کے دوران خصوصی جیکٹ پہننا اور عازمین حج کے ساتھ حسن سلوک کی ہدایت کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر