پی ٹی آئی نظریاتی کا عمران خان کے سوشل میڈیا پر تمام اکانٹس بلاک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) چیئرمین (پی ٹی آئی )نظریاتی اختر اقبال ڈار نے عمران خان کے سوشل میڈیا پر تمام اکائونٹس بلاک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی فیس بک، ٹوئٹراکائونٹس کے ذریعے شرپسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطاب اس معاملے پر اختر اقبال ڈار نے ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوشل میڈیا پر تمام اکائو نٹس بلاک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی فیس بک، ٹوئٹر اکائو نٹس کے ذریعے شرپسندی کو فروغ دے رہے ہیں، ملک کے نوجوانوں کو نفرت انگیز بیانیہ دینے والے پاکستان کے خیر خواہ نہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکائو نٹ سے ایک ویڈیو اپ لوڈ اور ٹوئٹ کی گئی تھی، اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ہر پاکستانی کو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا اور یہ جاننا چاہیے کہ اصل غدار تھا کون جنرل یحی خان یا شیخ مجیب الرحمان۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر