ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 3ارب روپے کی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

دبئی(نیشنل ٹائمز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 3 ارب روپے (ایک کروڑ 12 لاکھ 50ہزار ڈالر )کی انعامی رقم دی جائے گی۔ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 68 کروڑ 28 لاکھ روپے( 24لاکھ 50ہزار ڈالر )کی انعامی رقم دی جائے گی جو اب تک ٹی20 ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے اعلان کردہ سب سے بڑی رقم ہے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 35 کروڑ روپے (12لاکھ 80ہزار ڈالر) کی انعامی رقم ملے گی۔ ایونٹ کے سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیم کو کم از کم 21 کروڑ 94 لاکھ روپے( 787500 )ڈالر ملیں گے۔سیمی فائنل میں نہ پہنچنے والی سپر ایٹ مرحلے کی بقیہ چار ٹیموں کو 10 کروڑ روپے( 3لاکھ 82ہزار 500ڈالر) کا انعام دیا جائے گا جبکہ دسویں، گیارہویں اور بارہویں پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو تقریبا سات، سات کروڑ روپے( 2لاکھ 47ہزار 500ڈالر ) ملیں گے۔13ویں سے 20ویں پوزیشن تک آنے والی ٹیموں کو چھ، چھ کروڑ روپے (2لاکھ 25ہزار ڈالر !دیے جائیں گیہر ٹیم کو فائنل اور سمی فائنل کے علاوہ ایونٹ کا ہر میچ جیتنے پر 86لاکھ 83ہزار روپے(31ہزار 154ڈالر)کی اضافی رقم دی جائے گی۔28 روزہ ٹورنامنٹ میں امریکا اور ویسٹ انڈیز کے 9 مقامات پر 55 مچیز کھیلے جائیں گے اور سپر ایٹ مرحلے سے پہلے گروپ اسٹیج میں 40 میچز کھیلے جائیں گے۔یونٹ کی چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جس میں ٹرینیڈا ٹوباگو پہلے سیمی فائنل جبکہ دوسرے سیمی فائنل کی میزبانی گیانا کرے گا۔ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر