نو مئی کے مقابلے میں سائفر انتہائی معمولی کیس ہے، فیصل واوڈا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کسی اداروں کی لڑائی میں نقصان پاکستانی عوام کا ہوتا ہے، جب ہم قوم کو ججز کے کنڈکٹ کی حقیقت بتاتے ہیں تو کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے جو اچھے لوگ ہیں ان کی بھی بات ہوگی اور جن میں داغ ہے ان کی بھی بات بتائی جائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جن کی فائلیں داغدار ہیں ان کے بارے میں قوم کو بتانا بڑا ضروری ہے۔سائفر کیس میںبانی پی ٹی آئی کی رہائی کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ایک پلان کے تحت ہورہا ہے، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ جیل سے کوئی باہر آجائے گا تو نہیں آئے گا باہر، آپ پکڑتے جائیں گے وہ چھوڑتے جائیں گے، ایک ٹائم آئے گا سب اپنے کرتوتوں پر ایک ساتھ ہی پکڑے جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ 21 اکتوبر میری تاریخ پیدائش ہے، آپ 18، 20 اور 21 نمبرز اپنے پاس لکھ لیں۔جب ان سے ان نمبرز کا مطلب پوچھا گیا تو انہوں نے کوئی بھی وضاحت دینے سے انکار کردیا لیکن کہا کہ یہ فگر (ہندسے)بڑا ریلیوینٹ (متعلقہ)فگر ہے، یہ آپ کو آگے بڑا کام آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں آج بھی انصاف کرنے کیلئے ابھی بھی غریب کیلئے نہیں آرہیں، کسی یتیم بیوہ کیلئے نہیں آرہیں، کسی ریپ کیلئے نہیں آرہیں، 2700 ارب کے کیسز ہیں، لیکن سیاسی (کیسز)ٹھکا ٹھک ٹھکا ٹھک۔انہوں نے کہا کہ جب تک عدل کا نظام ٹھیک نہیں ہوگا پاکستان ٹھیک نہیں ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میرے حساب سے سنی اتحاد کونسل یا پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں کیونکہ اس میں بہت ساری قانونی پیچیدگیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نو مئی کے مقابلے میں سائفر انتہائی معمولی کیس ہے۔ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت اس لئے ہے کہ انہوں نے دشمن سے ہماری حفاظت کرنے کی قسم کھائی تھی اور آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ وہ دشمن بارڈر پر ہوگا یا اندر۔سپریم کورٹ نے آپ کو طلب کیا ہوا ہے، کیا آپ جائیں گے؟ اس سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ریکارڈ کا حصہ ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایک ایماندار آدمی ہیں اور بطور سینیٹر ان کے وقار کو اٹھانے اور دکھانے کیلئے کہ میں ان کی عزت کرتا ہوں ، میں جائوں گا۔



  تازہ ترین   
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر
ایرانی وزیر خارجہ اور نیدرلینڈز کے ہم منصب کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر