پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ خیال رہے کہ 24 مئی کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )نے تجاوزات کے نام پر پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد میں قائم مرکزی دفتر سیل کردیا تھا، بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اقدام کو شہباز شریف اور محسن نقوی کی انتقامی سیاست قرار دیا تھا۔ بعدازاں اسی معاملے پر سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے پی ٹی آئی کے سینٹرل آفس پر سی ڈی اے کی جانب سے کارروائی حکومتی ایما پر مبنی اقدام قرار دے کر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جس کے جواب میں وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے مقف اختیار کیا تھا کہ سی ڈی اے نے از خود فیصلے کے تحت تجاوزات کو ختم کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ پٹیشن فائل کرچکے ہیں، امید ہے کہ عدلیہ سے ہمیں ریلیف ملے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر