فوجداری عدالت سے وارنٹ گرفتاری کے اجرا پر جو بائیڈن سے نیتن یاہو مایوس ہو گئے

تل ابیب(آئی این پی)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو صدر جو بائیڈن سے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے بارے میں سامنے آنے والے اب تک کے ردعمل  سے خود کو مایوس ظاہر کر رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے یہ بات ایک انٹرویو کے دوران کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ‘میں جو بائیڈن کے اس موقف سے مایوس ہوا ہوں کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے معاملے کا پیچھا نہیں کریں گے۔’یاد رہے کہ فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے پچھلے ماہ اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کرانے کا کہا تھا۔نیتن یاہو کی طرف سے یہ مایوسی اس لیے ظاہر کی گئی ہے کہ امریکی کانگریس میں ریپبلیکنز کے علاوہ ڈیموکریٹس ارکان بھی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف پابندیاں لگانے کی کوشش میں ہیں۔ جبکہ وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کی قانون سازی کو روک سکتا ہے۔ امریکہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ قانون سازی درحقیقت وہ دونوں پارٹیوں کی طرف سے کرنا چاہتے ہیں۔نیتن یاہو کا یہ انٹرویو ایک امریکی ریڈیو کے لیے بدھ کے روز ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جب ابھی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی غزہ جنگ رکوانے کے لیے ‘روڈ میپ’ تجویز نہیں کیا تھا۔نیتن یاہو نے کہا ‘چند دن پہلے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے بارے میں دونوں پارٹیوں کے درمیان اتفاق رائے ہوا تھا۔ میں اب بھی سوچتا ہوں کہ امریکہ کی یہی پالیسی ہے۔ جبکہ آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ ابھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ میں سچ کہوں تو مجھے حیرانی ہوئی ہے اور میں مایوس ہوا ہوں۔’



  تازہ ترین   
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر