محسن نقوی  کا دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر  کا نوٹس

لندن(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے   دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر  کا نوٹس لیتے ہوئے پوری دنیا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیدیا  اور پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ،وفاقی وزیرداخلہکہا کہ پاسپورٹ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،مقرر کردہ مدت کے اندر پاسپورٹ جاری نہ ہوا تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لوں گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کا دورہ کیا ، اس موقع پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی ہمراہ تھے ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  سنٹرز میں موجود اوورسیز پاکستانیوں سے بھی ملے اور مسائل پوچھے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر  کا نوٹس لیتے  ہوئے  پوری دنیا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیا ۔ محسن نقوی نے کہا  نارمل پاسپورٹ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو 30 روز میں جاری ہو گا،اس پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز  پر ہوگا،اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 4 ماہ جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ ڈیڑھ ماہ میں مل رہا تھا۔ محسن نقوی نے کہا  پاسپورٹ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،مقرر کردہ مدت کے اندر پاسپورٹ جاری نہ ہوا تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لوں گا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پی ایس او اے ایس پی شہر بانو مانیٹرنگ سیل کو ہیڈ کریں گی ،اوورسیز پاکستانی  مقرر مدت میں پاسپورٹ نہ ملنے پر ای میل complaints.passport@interior.gov.pk پر رسید منسلک کرکے  شکایت درج کرا سکیں گے۔سنٹرز میں موجود اوورسیز پاکستانیوں نے نادرا کی کارکردگی کو سراہا اور کسی نے بھی نادرا کے حوالے سے شکایت نہیں کیوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اچھی پرفارمنس پر نادرا سٹاف کو شاباش دی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ اور نادرا کے عملے کی کمی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے  عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے موثر سٹاف مینجمنٹ  کا حکم دیا  ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کے عملے سے ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ متعین مدت میں جاری کرنے کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر