قطر، مصر اور امریکہ  کا اسرائیل اور حماس پر جنگ بندی معاہدہ طے کرنے پر زور

دوحہ(نیشنل ٹائمز) قطر،مصر اور امریکہ  نے اسرائیل اور حماس پر زوردیا ہے کہ وہ امریکی تجویز کے اصولوں پر مشتمل معاہدے کو حتمی شکل دیں۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق غزہ میں جنگ بندی ، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی  کیلئے جاری مذاکرات کے ثالثوں کے طور پر تینوں ممالک نے اسرائیل اور حماس سے کہا ہے وہ اس حوالے سے عملی اقدامات کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اصولوں نے اس معاہدے میں تمام فریقین کے مطالبات کو اکٹھا کر دیا ہے  جو متعدد مفادات کو پورا کرتا ہے اور غزہ میں کافی عرصے سے مشکلات کے شکار لوگوں اور یرغمالیوں اور ان کے خاندانوں کو فوری ریلیف فرہم کریگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ مستقل جنگ بندی اور تنازعے کے خاتمے کا لائحہ عمل پیش کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر