عالمی ادارہ صحت میں فلسطین کے زیادہ کردار کی حمایت کرتے ہیں، چین

جنیوا (نیشنل ٹائمز) چین نے  کہا ہے کہ وہ عالمی ادارہ(ڈبلیو ایچ او) صحت میں فلسطین کے زیادہ کردار کی حمایت کرتا ہے۔ یہ بات  جنیوا میں اقوام متحدہ  دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیمیں کیلئے چین کے مستقل نمائندے  چھن شو نے 77 ویں عالمی ہیلتھ اسمبلی(ڈبلیو ایچ اے)سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈبلیو ایچ اے نے  فلسطین کی اقوام متحدہ میں شمولیت  کے ساتھ ڈبلیو ایچ او میں شمولیت کے بارے میں ایک مسودہ قرارداد کو منظور کیا، جس کے حق میں 101، مخالفت میں پانچ  ووٹ پڑے جبکہ 21  ممالک نے  ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔ چھن نے کہا  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنے خصوصی اجلاس میں بھاری اکثریت سے ایک قراد داد منظور کی ہے جس میں فلسطین کے اقوام متحدہ کی مکمل رکن بننے کی اہلیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔چین اس قراد دار کا خیر مقدم کرتا ہے جو عالمی برادری کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سمجھتا ہے کہ دوریاستی حل ہی فلسطین اسرائیل تنازعے کے حل کا حقیقی راستہ ہے ،فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینا اس مقصد کے حصول کی جانب اہم قدم ہے۔ چھن شو نے اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ فلسطین کو ڈبلیو ایچ او میں مزید کردار ادا کرنے کا موقع ملے، تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کے جائز تحفظات اور ضروریات کو تسلیم کریں اور اصولی اور منصفانہ موقف کو برقرار رکھیں۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر