پنجاب میں  پاور شیئرنگ فارمولے پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ  (ن) کے درمیان پنجاب کے امور پر برف نہ پگھل سکی، پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولے پر دونوں جماعتوں میں  ڈیڈ لاک برقرار ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد شروع نہیں ہوا، ن لیگ پنجاب کے حوالے سے مناسب رسپانس نہیں دے رہی۔ذرائع نے بتایا کہ پی پی اور ن لیگ پنجاب کی رابطہ کمیٹیوں میں چار ملاقاتیں ہوئی ہیں، ن لیگ کی رابطہ کمیٹیوں سے ملاقاتیں بے نتیجہ رہیں، ن لیگ رابطہ کمیٹی سے ملاقاتیں نشستاً، گفتاً، برخاستاً تھیں۔پی پی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب پاور شیئرنگ فارمولے سے متعلق غیر سنجیدہ ہے،پنجاب کے بارے میں ن لیگ کے غیر سنجیدہ رویے نے مایوس کیا ہے، پارٹی قیادت کو ن لیگ کے غیر سنجیدہ رویے سے آگاہ کیا ہے، ن لیگ کی غیر سنجیدہ رویے کے ساتھ بات چیت بے سود رہے گی۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو اسپیس نہیں دے رہی، پنجاب میں پی پی وررکز کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، پیپلزپارٹی کو ضلعی سطح پر قائم شدہ کمیٹیز میں شامل نہیں کیا جا رہا۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب کی انتظامیہ کو پی پی کا خیال رکھنے کی ہدایات نہیں دی گئیں، پیپلزپارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی آئندہ بجٹ میں نظرانداز ہو رہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی کو تاحال فنڈز بھی جاری نہیں کیے گئے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر