بھارت نے فلسطینیوں پر بمباری کیلئے بارود سے بھرا بحری جہاز اسرائیل بھیج دیا

غزہ (نیشنل ٹائمز) بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ واضح ہو گیا، انڈیا نے فلسطینیوں پر بمباری کے لیے باردو سے بھرا بحری جہاز اسرائیل بھیج دیا،27ٹن مہلک گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ہندوستانی کارگو جہازماریانا ڈانیکا (رجسٹرڈ ڈنمارک)چنئی، انڈیا سے اشدود، اسرائیل کے لیے جا رہا ہے۔ گولہ و بارود سے بھرے جہاز نے بحیرہ احمر کے چھوٹے راستے کے بجائے زیادہ لمبا راستہ اختیار کیا ہے۔جہاز کا تازہ ترین مقام بحیرہ روم میں اشدود پورٹ، اسرائیل کے قریب ہے جو غزہ کی پٹی کے بالکل قریب ہے۔اس کھیپ میں ایسے گولہ بارود اور تباہ کن بم شامل ہیں جو رفح بمباری میں استعمال ہو رہے ہیں جہاں لاکھوں فلسطینیوں نے کھلے عام ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔اس کے علاوہ جہاز نے راستے میں آنے والے پورٹ گرانڈے، کیپ وردے پر پورٹ کال کی، اگلی پورٹ کال سپین میں تھی، تاہم سپین نے یہ کہتے ہوئے پورٹ کال سے انکار کر دیا کہ وہ معصوم شہریوں کے قتل عام میں شریک نہیں ہوں گے، جس کے بعد شرمندگی کے باعث ہندوستانی آگے بڑھ گئے۔اس سے پہلے حیفہ جانے والے جہاز کو اشدود کی طرف موڑ دیا گیا تھا جو کہ غزہ کے علاقے رفح کے بہت قریب ہے جہاں مسلمانوں کی نسل کشی کی نئی لہر چل رہی ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے اسرائیل سے 3ارب ڈالر کا اسلحہ درآمد کیا اور اسے چین اور پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔اب بھارت اسرائیل کو فلسطین کے خلاف گولہ و بارود اور بموں سے لیس کر رہا ہے جس سے دونوں ملکوں کا واضح گٹھ جوڑ دکھائی دے رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر