اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں چاہتا ،چاہتا ہوں مذاکرات سیاسی جماعتوں کے ذریعے ہوں،ایجنڈے میں 9 مئی پر اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ لینا پڑے گا،بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کو اون کرتے ہیں،وہ ٹوئٹ نہیں کرتے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کو اون کرتے ہیں،وہ ٹوئٹ نہیں کرتے،ٹوئٹ میں جنرل یحییٰ کا کردار تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی غلطی تھی کہ اپنی حکومت میں کمیشن رپورٹ پبلک نہیں کی،کسی کو اختیار نہیں کہ ادارے کے سربراہ کی میمز بنا کر تکلیف دے،میں اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں چاہتا ،چاہتا ہوں مذاکرات سیاسی جماعتوں کے ذریعے ہوں،ایجنڈے میں 9 مئی پر اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ لینا پڑے گا۔
اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں چاہتا، سیاسی جماعتوں سے ہونے چاہئیں، صاحبزادہ حامد رضا



