ویڈیو کا تمام مواد ہمارا تخلیق کیا ہوا نہیں ایک ایک لفظ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ سے نکالا، رئوف حسن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی جہاں ہیں وہاں کوئی سہولت موجود نہیں،نہ ہی وہاں ایسی کوئی چیز لے کر جانا ممکن ہے،ویڈیو میں اس وقت کے حکمران اور آج کے حکمران میں مماثلت دکھانا مقصد تھا،ویڈیو کا تمام مواد ہمارا تخلیق کیا ہوا نہیں ایک ایک لفظ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ سے نکالا،آج تک ملک میں جتنے بھی کمیشن بنے ان کی رپورٹ شائع کی جائے،ہمیں منفی پہلو تلاش کرنے کے بجائے مثبت چیزوں کی طرف جانا ہو گا،غلطیاں ہم سب کرتے ہیں لیکن غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے،کے پی حکومت میں ہم پر چھوڑ دیں، وقت آنے پر اہم فیصلے کریں گے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن نے کہا کہ قومیں اپنی ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر بنتی ہیں،کے پی حکومت میں ہم پر چھوڑ دیں، وقت آنے پر اہم فیصلے کریں گے،غلطیاں ہم سب کرتے ہیں لیکن غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے،جہاں بانی پی ٹی آئی کو رکھا گیا وہاں ایسی چیز لے کر جانا ممکن ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمود الرحمن کی رپورٹ کی ویڈیو بنانا اور شیئر کرنا بانی پی ٹی آئی جہاں ہیں وہاں کوئی سہولت موجود نہیں،سوشل میڈیا ہمارا اہم ونگ رہا ہے،ہمیں منفی پہلو تلاش کرنے کے بجائے مثبت چیزوں کی طرف جانا ہو گا،بدھ کو ایف آئی اے نے مجھے، عمر ایوب، گوہر خان کو بلایا ہے، ضرور جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں صرف مماثلت تلاش کی گئی کہ اس وقت پاکستان کے کیا حالات تھے،ویڈیو کا تمام مواد ہمارا تخلیق کیا ہوا نہیں ایک ایک لفظ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ سے نکالا،آج تک ملک میں جتنے بھی کمیشن بنے ان کی رپورٹ شائع کی جائے،بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سوشل میڈیا استعمال کی سہولت نہیں، ویڈیو میں اس وقت کے حکمراں آج کے حکمراں میں مماثلت دکھانا مقصد تھا۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے کچھ لوگوں نے کہا ویڈیو میں 14 سے 15سیکنڈ کے مخصوص حصے کو نہیں آنا چاہیے تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر