اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نیئر بخاری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی یوٹرن کو قابلیت سمجھتی ہے،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں یوٹرن کا فرق ہے۔ ایک کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر حسین بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کو تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے،اپوزیشن کہتی ہے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرے گی،اپوزیشن نے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ادھم مچا رکھا ہے،اپوزیشن کو بات چیت سے پہلے ریلیف نہیں مل سکتا،تمام ایشوز منوا لئے تو کس پر بات کریں گے،پی ٹی آئی یوٹرن کو قابلیت سمجھتی ہے،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں یوٹرن کا فرق ہے۔
پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں یوٹرن کا فرق ہے، نئیر بخاری



