پی ٹی آئی کی کورکمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات مسترد کردیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی تحقیقات مسترد کردیں۔کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹ کی بنیاد پر کسی بھی ممکنہ نئے مقدمے کا اندراج بلا جواز ہوگا۔اجلاس میں حمودالرحمان کمیشن رپورٹ سے متعلق مختصر دستاویزی فلم کے سوشل میڈیا پر اجرا کا جائزہ لیتے ہوئے کور کمیٹی نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ فوری منظرِ عام پر لانے کا مطالبہ بھی کیا۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے ایف آئی اے نوٹس سے متعلق تفصیلی قانونی حکمتِ عملی کی تیاری قانوی ٹیم کے سپرد کردی۔کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ مشرقی پاکستان کا سقوط ہماری قومی تاریخ کا المناک ترین سانحہ ہے، سانحہ مشرقی پاکستان کے اسباب و محرکات ہر لحاظ سے سیاسی ہیں، حکومتِ پاکستان کے مقرر کردہ حمودالرحمان کمیشن نے اپنی رپورٹ میں تفصیل سے ان عوامل کا ذکر کیا ہے۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کے نکتے کی اصولا تائید کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں 9 مئی کو پیش آنے والے پرتشدد واقعات کی مذمت کی۔کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین کی گرفتاری سمیت 9 مئی کی سی سی ٹی وی ویڈیو کہاں ہیں؟۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر