نیو یارک، فلسطینیوں کے قتلِ عام کی مذمت کرنے پر مسلم نرس کو اسپتال نے نکال دیا

نیو یارک (نیشنل ٹائمز) نیو یارک کے ایک معروف اسپتال نے غزہ میں جاری لڑائی کو فلسطینیوں کا قتلِ عام قرار دینے پر ایک مسلم نرس کو برطرف کردیا۔ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حسین جبر کو انتباہ کیا جاچکا تھا کہ غزہ کے بارے میں اپنی رائے دینے سے گریز کرے۔حسین جبر نے وضع حمل اور زچگی کے دوران اپنے بچوں کو کھو دینے والی ماں سے متعلق خدمات پر ایوارڈ دیے جانے کی ایک تقریب میں غزہ کی جنگ کو قتل عام قرار دیا تھا۔نیو یارک یونیورسٹی لینگون ہیلتھ کے ترجمان نے بتایا کہ حسین جبر نے اسپتال کی طرف سے کیا جانے والا انتباہ نظر انداز کردیا تھا۔ حسین کو ایوارڈ 7مئی کو دیا گیا تھا۔ اس نے انسٹا گرام پوسٹ میں بتایا کہ بعد میں اسے برطرفی کا لیٹر بھی تھمادیا گیا۔حسین جبر نے اپنی تقریر کے دوران غزہ میں جنگ کے باعث اپنی اولاد سے محروم ہو جانے والی ماں کا دکھ بھی بیان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر