مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا تھانے میں گھس کر پولیس پر تشدد، مقدمہ درج

سری نگر(نیشنل ٹائمز)مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑا میں کشمیری پولیس پر بھارتی فوج نے بد ترین تشدد کیا، جس سے پانچ پولیس اہلکاروں سمیت ایک افسر زخمی ہوگیا۔ واقعہ میں ملوث بھارتی فوجی افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزام میں قابض بھارتی فوج کے3 لیفٹیننٹ کرنلز سمیت 16اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔واضح رہے کہ قابض بھارتی فوج نے تھانے میں گھس کر عملے پر رائفل، لاتوں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ اس دوران پانچ کشمیری پولیس اہلکاروں سمیت ایک افسر زخمی ہوا۔اس حوالے سے بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اختلافات کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا ہے۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر