تل ابیب(نیشنل ٹائمز)بنک آف اسرائیل کے گورنر امیر یارون نے اسرائیل کے دفاعی بجٹ کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جنگ میں فوج کو ’’بلینک چیک‘‘ کی ضرورت نہیں ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یارون طویل عرصے سے حکومت سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ بجٹ خسارے کو قابو سے باہر ہونے سے بچانے کے لیے دفاعی اور دیگر جنگی اخراجات میں اضافے کی بنا پر مالیاتی مطابقت پیدا کی جائے۔یارون نے کالج آف مینجمنٹ اکیڈمک سٹڈیز میں ایک کانفرنس میں کہا کہ ایک خوشحال معیشت کے لیے سکیورٹی کی ضرورت ہوتی ہے اور سکیورٹی کے لیے ایک خوشحال معیشت کی۔ اس لیے جنگ کو مستقل دفاعی اخراجات کے لیے اپنے ساتھ ایک بلینک چیک نہیں لانا چاہیے۔
جنگ کے باوجود فوج کو لامحدود رقم نہیں ملنی چاہیے، سربراہ مرکزی بینک اسرائیل



