حماس کی اسرائیل کو جنگ بندی کی پیشکش

غزہ(نیشنل ٹائمز)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کو جنگ بندی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل جنگ روکتا ہے تو اس سے مکمل معاہدے کے لیے تیار ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے ثالث کاروں کو آگاہ کردیا ہے کہ اگر اسرائیل نے جارحیت جاری رکھی تو وہ مزید مذاکرات کا حصہ نہیں رہیں گے۔تاہم حماس نے اس بات کو بھی واضح کردیا ہے کہ اگر اسرائیل جنگ کو روکتا ہے تو وہ یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے سمیت ایک مکمل معاہدے کے لیے تیار ہیں۔حماس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حماس اور فلسطین کے دیگر گروپ مسلسل جارحیت، لوگوں کے قتل عام اور قحط کی صورتحال میں مذاکرات کی پالیسی کو بالکل قبول نہیں کریں گے، اس لیے ہم نے آج ثالث کاروں کو اپنی پوزیشن واضح کردی ہے کہ اسرائیل اپنا قبضہ، جنگ اور غزہ کے لوگوں کے خلاف جارحیت روکتا ہے تو ہم ایک مکمل معاہدے کے لیے تیار ہیں جو ایک جامع معاہدہ ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق مصر اور قطر سمیت دیگر ثالث کار غزہ میں پائیدار جنگ بندی کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم انہیں اس میں اب تک کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ حماس کی جانب سے یہ تازہ بیان عالمی عدالت کے اس فیصلے کے بعد سامنے آیا جس میں عدالت نے اسرائیل کو حملے روکنے کا حکم دیا تاہم اس کے باوجود اسرائیل نے رفح میں حملے مزید تیز کردیے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیل حماس کی پیشکشوں کو مسترد کرچکا ہے اور اس سے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ رفح میں حماس کے جنگجوں کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی تک فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 36ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔



  تازہ ترین   
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر