آرمی چیف سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آذربائیجان کے وزیر خارجہ جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو)پہنچے جہاں ان کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ملاقات کے دوران آذربائیجان کی مسلح افوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور آذربائیجان سے درینہ دوستانہ تعلقات کا ذکر بھی کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ساتھ دینے پر پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور انہوں نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سکیورٹی اور دفاع کے شعبہ میں مکمل تعاون جاری رکھے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر