مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر منتخب

جنیوا(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے ہونے والے انتخاب میں مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے افغانستان کے سابق وزیر خارجہ زالمی رسول کو شکست دیکر 76 ویں صدر بن گئے۔ مالدیپ کے 59 سالہ وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کو 193 کے ایوان میں 143 ووٹ ملے جب کہ افغانستان کے سابق وزیر خارجہ زالمی رسول صرف 48 ووٹ ہی لے سکے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت ترکی کے سفارت کار وولکن بوزکر کر رہے تھے جن کے عہدے کی معیاد ختم ہو رہی ہے۔ وولکن بوزکر نے نئے صدر کو خوش آمدید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عبداللہ شاہد اپنی تمام تر توانائیاں اقوام عالم کے درمیان انصاف، اتحاد اور امن کے لیے صرف کریں گے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر عبد اللہ شاہد نے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری پہلی ترجیح ویکسین کی سب تک رسائی کو شفاف ترین بنانا ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر