پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں لندن سے امریکہ چلی گئی

لندن (نیشنل ٹائمز) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں جمعہ کو لندن سے امریکہ روانہ ہو گئی جہاں وہ عالمی ٹی 20کرکٹ کپ میں شرکت کرے گی۔قومی ٹیم لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے پرواز کے زریعے ڈیلاس ائیرپورٹ پہنچے گی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک گروپ 19 ارکان پر مشتمل ہے جن میں کھلاڑی اور منیجمنٹ کے اراکین شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں 9 کھلاڑی اور منیجمنٹ کے ارکان شامل ہونگے۔ پاکستان ٹیم نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی۔پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی بار امریکہ میں کرکٹ میچز کھیلے گی۔عالمی ٹی 20کرکٹ کپ دو جون سے 29جون تک امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائیگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر