عمران کے آفیشل ایکس اکانٹ سے متنازعہ ویڈیو اپ لوڈنگ پر انکوائری کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بانی پی ٹی آئی آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ نے انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 مئی کو بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر ایک من گھڑت اور پروپیگنڈا ویڈیو ٹویٹ کی گئی، بانی پی ٹی آئی اِس وقت خود اڈیالہ جیل میں قید ہے جبکہ ان کا آفیشل ہینڈل پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کے لئے استعمال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر وِنگ پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے اِس معاملے پر بات چیت کرے گا، ایف آئی اے کی ٹیم اِس معاملے پر بانی پی ٹی آئی ، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور رف حسن سے گفتگو کرے گی، ٹیم اِس بات کا تعین کرے گی کے ویڈیو ٹویٹ بانی پی ٹی آئی نے خود کی یا ان کی اجازت سے ویڈیو ٹویٹ کی گئی۔ایف آئی اے ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے کیا اور کس نے چلایا، اگر اکانٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، اگر ایسا ان کی طرف سے نہیں ہوا تو انہیں اپنا ایکس اکانٹ غیر قانونی طور پر استعمال ہونے پر بند کرنے کے لئے تحریری ایپلیکیشن دینی پڑے گی۔



  تازہ ترین   
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر
ایرانی وزیر خارجہ اور نیدرلینڈز کے ہم منصب کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر