نیدرلینڈز ائیرپورٹ پر جہاز کے انجن میں گر کر ایک شخص ہلاک

ایمسٹرڈیم(نیشنل ٹائمز)نیدرلینڈز ائیرپورٹ پر ایک شخص جہاز کے انجن میں گرکر ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے شیفول ائیرپورٹ پر پیش آیا۔ائیرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ ائیر پورٹ پر کھڑا مسافر جہاز ایمسٹرڈیم سے ڈنمارک کی پرواز بھرنے کو تیار تھا کہ اچانک یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص چلتے ہوئے جہاز کے انجن میں جاگرا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کو ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز میں سوار تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا گیا اورواقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ائیر پورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ یہ ایک مصروف ترین ائیرپورٹ ہے جس نے گزشتہ ماہ 5.5ملین لوگوں کو سہولت فراہم کی اور اس طرح کا واقعہ بہت کم ہوتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فوری طور پر یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ یہ شخص جہاز کے انجن تک کیسے پہنچا اور کس طرح اندر گرا۔



  تازہ ترین   
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر