اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) استحکام پاکستان پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عون چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو سمجھنا چاہیے ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگ کیا گیم کر رہے ہیں، پی ٹی آئی میں پٹرول بم بنانے والے کہاں سے آگئے؟۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا، 2014 میں بھی دھرنا ہوا تھا کیا کوئی ایک گاڑی جلی تھی، ان کو دیکھنا ہوگا پی ٹی آئی میں پٹرول بم بنانے والے کہاں سے آگئے؟۔عون چوہدری نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک موڑ پر ہے، جہاں عدل و انصاف ہوتا ہے وہاں ترقی اور خوشحالی آتی ہے، ہمیں الزام تراشی سے نکلنا چاہیے، عدلیہ پر الزام نہ لگایا جائے، سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں استحکام آئے۔
پی ٹی آئی والوں کو سمجھنا چاہیے ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگ کیا گیم کر رہے ہیں، عون چوہدری



