عمران خان نو مئی کے مزید 2 مقدمات سے بری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو نو مئی کے مزید 2 مقدمات سے بری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج نو مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کے معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے سابق وزیراعظمکی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کو تھانہ شہزاد ٹاؤن کے دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ اس کیس میں وکلاء مرزا عاصم بیگ اور نعیم پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت پر دلائل دیئے تھے، جن مین وکلاء کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ غیر مجاز شخص کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی درج کروائی گئیں تھیں، وکیل مرزا عاصم بیگ بانی پی ٹی آئی پر 109 کا الزام عائد کیا گیا مگر کوئی شواہد پیش نہیں کیے جاسکے۔

اس سے پہلے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کے 2 کیسز میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بریت کی درخواست منظور کرلی تھی، عمران خان کی لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کے 2 مقدمات میں عدالت پیشی اور بریت کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے سماعت کی جہاں عمران خان کے وکلا نعیم حیدر پنجوتھا، سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے، دورانِ سماعت نعیم حیدر پنجوتھا نے استدعا کی کہ عمران خان کو عدالت طلب کیا جائے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے ریمارکس دیے کہ ’پہلے عمران خان کی درخواست بریت پر بحث کرلیں، اگر عمران خان کو عدالت لاتے ہوئے راستے میں کچھ ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا؟‘ نعیم پنجوتھا نے کہا کہ ’عمران خان اس سے قبل بھی خود سے عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، زمان پارک آپریشن کیا گیا، وارنٹ نکالے گئے، حکومت کا کام سیکیورٹی مہیا کرنا ہے، عمران خان کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں‘، عدالت نے عمران خان کی عدالت پروڈکشن کی درخواست مسترد کردی، جج شائستہ کنڈی نے ریمارکس دیے کہ ’ضمانت پر حاضری ضروری ہوتی ہے، بریت پر سماعت کے لیے پروڈکشن آرڈر ضروری نہیں‘۔
عمران خان کی درخواستِ بریت پر وکیل نعیم پنجوتھا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان پر تمام مقدمات میں صرف ایما کی حد تک ہیں، ایک ہی دن میں متعدد مقدمات درج ہوئے، عمران خان کا ایک ہی طرح کا کردار رکھا، دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا اور نہ بتایا گیا، مدعی ایس ایچ او ہے جس کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں، عمران خان پر درج مقدمات میں گواہان کے بیانات بھی نہیں‘۔
جج شائستہ کنڈی نے استفسار کیا کہ ’کیا اس سے پہلے بھی عمران خان مقدمات میں بری ہو چکے؟‘ وکیل نعیم پنجوتھا نے جواب دیا کہ ’اس سے قبل بھی عمران خان متعدد مقدمات سے بری ہو چکے‘، اس پر عدالت نے عمران خان کی لانگ مارچ توڑپھوڑ کے دونوں کیسز میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کیسز میں عمران خان کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔



  تازہ ترین   
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر
ایرانی وزیر خارجہ اور نیدرلینڈز کے ہم منصب کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر