اسرائیل نے رفح میں زمینی آپریشن کے دوران امریکی ریڈ لائن کراس نہیں کی، وائٹ ہائوس

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی جانب سے رفح میں سیف زون قرار دیے گئے مہاجرین کے کیمپ پر بمباری اور زمینی آپریشن کے دوران امریکی ریڈ لائن کراس نہیں کی۔عالمی عدالت کی جانب سے رفح میں آپریشن فوری بند کرنے کے احکامات کے باوجود اسرائیلی فورسز نے اتوار کے روز رفح کے پناہ گزین کیمپ پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد سمیت 45فلسطینی جل کر شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔گزشتہ روز وائٹ ہائوس کے ترجمان جان کربی نے ایسے وقت میں پریس کانفرنس کی جب چند گھنٹے قبل ہی اسرائیلی فورسز نے رفح شہر کے مرکز میں واقع اہم پہاڑی علاقے پر قبضہ جما لیا جہاں سے مصر کی سرحد اور دیگر علاقوں پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔رفح میں آپریشن سے متعلق سوال پر جان کربی کا کہنا تھا امریکا نہیں سمجھتا کہ اسرائیل رفح میں بھرپور طاقت کے ساتھ آپریشن کر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر