اسرائیل امریکی کانگریس میں اپنی طاقت کھو رہا جو ناقابل یقین ہے، ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کی موجودہ صورتحال اسرائیل کیلئے خراب دکھائی دے رہی ہے اور وہ اپنی طاقت کھو رہا ہے۔ایک فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے مگر غزہ کی موجودہ صورتحال اسرائیل کیلئے اچھی ہرگز نہیں، اسرائیل کو پہلے سے زیادہ امریکا کی مدد کی ضرورت ہے، اسرائیل کیلئے سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں میں بہت کم لوگ شرکت کرتے ہیں، کانگریس میں بھی اسرائیل اپنی طاقت کھو رہا ہے جو ناقابل یقین ہے۔سابق امریکی صدر نے کہا کہ اپنے دور صدارت میں اسرائیل کیلئے بہت اقدامات کیے، امریکی سفارتخانے کو یروشلم منتقل کرنے اور گولان کی پہاڑیوں کو اسرائیل کا اٹوٹ انگ تسلیم کیا گیا، ایسا کرنے کیلئے امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین سے صرف پانچ منٹ بات کی تھی، آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ گولان کی پہاڑیوں کو رئیل سٹیٹ کے نقطہ نظر سے دیکھیں تو ان کی قیمت 2کھرب ڈالر ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر