میانمار اور بھارت کے سرحدی علاقے میں زلزلہ، ریکٹرسکیل پر شدت5.6ریکارڈ کی گئی

ینگون،نئی دہلی ،ڈھاکہ (نیشنل ٹائمز) میانمار اور بھارت کے سرحدی علاقے جبکہ بنگلہ دیش کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز ( جی ایف زیڈ) کے مطابق بدھ کو میانمار اور بھارت کے سرحدی علاقے میں 5.6 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ریسرچ سینٹر نے کہا کہ زلزلہ 84 کلومیٹر( 52 میل )کی گہرائی میں تھا۔فوری طورپر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سمیت سلہٹ، چٹوگرام اور ملک کے کچھ دوسرے حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.5 شدت ریکارڈ کی گئی۔ملکی خبر رساں ایجنسی نے بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ بدھ کو شام 7 بج کر 13 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کا مرکز دارالحکومت سے تقریبا 439 کلومیٹر مشرق میں میانمار میں تھا۔فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر