کے الیکٹرک کی جانب سے سرکاری اداروں پر اربوں روپے کی اوور بلنگ کا انکشاف

ؤؤکراچی(نیشنل ٹائمز) کے الیکٹرک کی جانب سے سرکاری اداروں پر اربوں روپے کی اوور بلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے بدھ کو کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے سرکاری اداروں پر 10 سال میں 20 ارب روپے کی اضافی بلنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال بھی آڈٹ کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے 2 ارب روپے سے زائد کی اوور بلنگ ثابت ہوئی ہے، اوور بلنگ سے بچاو کے لئے کے الیکٹرک کو اسمارٹ میٹر کے لئے اربوں روپے فراہم کیے گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے تاحال سرکاری اداروں میں اسمارٹ میٹرز نصب نہیں کیے۔ سیپکو اور حیسکو نے اسمارٹ میٹر نصب کئے جس سے حکومت کو رئیل ٹائم ڈیٹا مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا ملنے سے ادائیگیوں میں شفافیت آگئی ہے۔ کے الیکٹرک نے سندھ حکومت سے تاحال ایم او یوز نہیں کیے۔ سرکاری اداروں پر اتنی اوور بلنگ ہوئی تو شہریوں کی حالت کیا ہوگی۔ناصر شاہ نے کہا اوور بلنگ سے شہریوں کو بچانے کے لئے حکومت ایک مشترکہ کمیٹی بنائے گی، حکومت سندھ کراچی والوں کو کے الیکٹرک کے ظلم کا شکار نہیں ہونے دے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر