وزیراعظم نے معافی مانگ لی تو ٹھیک ہے ورنہ نا اہل ہو جائیں گے، بیرسٹر علی ظفر

؎اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ججز کو کالی بھیڑیں کہنے پر وزیراعظم نے معافی مانگ لی تو ٹھیک ہے ورنہ نا اہل ہو جائیں گے،عدالتیں اس اقدام کو نظر انداز نہیں کر سکتیں انہوں نے بہت بڑی غلطی کی۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم نے بچپن سے یہی سنا ہے کہ ججز اپنے فیصلوں کے ذریعے بولتے ہیں،چیف جسٹس کا خط لکھنا نہیں بنتا تھا، عدلیہ کا رد عمل دینا نہیں بنتا تھا،پی ٹی آئی کی جانب سے ویڈیو کے ذریعے لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ہے، حکومت بتائے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے میں کونسی غداری ہے، جس کا دل کرتا ہے اپنے مخالف پر غداری کا الزام لگا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ججز کو کالی بھیڑیں کہنا توہین عدالت ہے،وزیراعظم نے ان ججز کیلئے الفاظ استعمال کئے جو بانی پی ٹی آئی کے فیصلے دے رہے ہیں،عدالتوں کو کالی بھیڑیں کہنے پر وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس دینا پڑے گا، اگر وزیراعظم نے معافی مانگ لی تو ٹھیک ہے ورنہ نا اہل ہو جائیں گے، عدالتیں وزیراعظم کی جانب سے اس اقدام کو نظر انداز نہیں کر سکتیں، وزیراعظم نے کالی بھیڑوں کے الفاظ استعمال کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر