اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوا م کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ آج 28 مئی تا یکم جون تک مری ، گلیات اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے یکم جون تک چند بالائی علاقوں میں بارش ہوگی،بارش کے باعث شدید گرمی کی لہرمیں کمی کا امکان ہے،27 سے29 مئی تک بلوچستان کے علاقے ژوب،بارکھان میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ 28 مئی تا یکم جون چترال،دیر،پشاورسمیت دیگراضلاع میں بارش کا امکان ہے، مری،گلیات،راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش بھی بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ کراچی،ٹھٹھہ،بدین،حیدر آباد میں جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔
گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ،محکمہ موسمیات کی آج سے یکم جون تک بارشوں کی پیشگوئی



