نواز شریف کا بلامقابلہ مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے کا امکان

لاہور (نیشنل ٹائمز ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا بلامقابلہپارٹی صدر منتخب ہونے کا امکان ہے ۔نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کیلئے 11 کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے گئے ۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے نئے صدر کے انتخاب کے معاملے پر کاغذات نامزدگی چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اعلی عہدیداروں کی جانب سے حاصل کئے گئے ہیں۔تمام کاغذات نامزدگی آج ( منگل کو )صبح 10 سے 12 بجے کے درمیان پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹان میں جمع کروائیں جائیں گے ۔پارٹی کے 5 رکنی الیکشن کمیشن کی سربراہی رانا ثنا اللہ کر رہے ہیں جب کہ دیگر اراکین میں اقبال ظفر جھگڑا، عشرت اشرف، جمال شاہ کاکڑ اور کھیل داس کوہستانی شامل ہیں۔مسلم لیگ ن کے الیکشن کمیشن کے مطابق غذات نامزدگی آج صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے کے درمیان پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹان میں جمع کروائیں جاسکیں گے۔مسلم لیگ ن کے الیکشن کمیشن نے کہا کہ پارٹی صدر کے عہدے کے الیکشن کے لئے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دوپہر 1 بجے سے 2 بجے کے درمیان ہوگی جب کہ سہہ پہر 4 بجے پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل نئے صدر کا انتخاب کرے گی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف کا مسلم لیگ ن کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب آج کی جنرل کونسل کے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق جنرل کونسل کے اجلاس میں پارٹی آئین میں ترامیم بھی منظور کروائی جائیں گی۔ایجنڈہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں صدر کے عہدے کا انتخاب کیا جائے گا، کشمیر اور فلسطین سمیت مختلف معاملات پر قرادادیں منظور کی جائیں گی۔ایجنڈہ میں مزید کہا گیا ہے کہ قائم مقام صدر شہباز شریف اجلاس سے خطاب کریں گے جب کہ نومنتخب صدر بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر