وفاقی بجٹ سے پہلے ہمیں پٹرول پر جی ایس ٹی کے نفاذ کا فیصلہ کرنا ہے، مصدق ملک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر پٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ سے پہلے ہمیں پٹرول پر جی ایس ٹی کے نفاذ کا فیصلہ کرنا ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ آمدنی کا ہدف پورا کریں ، کیسے کرنا ہے یہ ہمارا کام ہے ،حکومت کو اس وقت پورا اعتمادہے کہ ہم صحیح سمت جارہے ہیں۔آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر عالمی اداروں کی جانب سے مثبت اشارے مل رہے ہیں،اسٹاک مارکیٹ روز ریکارڈ بنا رہی ہے، معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہورہاہے۔ہمارے اپنے تاجروں اور سرمایہ کاروں کااعتماد بھی بہتر ہورہا ہے۔معاشی طور پر سمت بہتر ہوتی چلی جارہی ہے۔دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بجٹ میں 260 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ، آر ایل این جی گھریلو شعبے کی جانب موڑنے کی وجہ سے ڈھیر لگ جانے والے گردشی قرضے کا خاتمہ کیا جائیگا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر