امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہوائی بگولوں نے تباہی مچا دی، 11ہلا ک

نیویارک (نیشنل ٹائمز)امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہوائی بگولوں کے نتیجے میں 11شہری ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی متعدد ریاستوں میں ہوائی بگولوں نے تباہی مچا دی ہے، ہوائی بگولوں سے سب سے زیادہ نقصان ریاست ٹیکساس اور اوکلاہوما میں ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ہوائی بگولوں کی وجہ سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد چھتیں بھی اڑ گئیں۔ہوائی بگولوں سے ٹرک الٹ گئے، متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، کئی درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے، ہوائی بگولوں کی شدت کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا، متاثرہ علاقوں میں 2لاکھ 50ہزار لوگ بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں 11افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے، متاثرہ ریاستوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی تلقین بھی کی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر