برطانیہ کیلئے قومی ائیر لائن کی پروازیں شروع ہونے کی امید

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) حکام کو برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی اجازت ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ پی آئی اے حکام نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں قومی ائیر لائن کی جانب سے پاکستان سے برطانیہ ہفتہ وار 22 پروازیں آپریٹ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ پی آئی اے نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم ائیرپورٹ پر ان فلائٹ کیٹرنگ سروسز کی فراہمی کیلئے اشتہار میں پیشکش طلب کر لی ہیں، پی آئی اے نے مانچسٹر ائیرپورٹ پر ہفتہ وار 9 پروازوں کیلئے 6500 کھانے کی بڈز طلب کی ہیں۔ لندن ائیرپورٹ پر ہفتہ وار 10 پروازوں کے لیے 7500 میل پیک کی بڈز طلب کی گئی ہیں جبکہ برمنگھم ائیرپورٹ پر ہفتہ وار 2 پروازوں کیلئے کھانے کے 2200 پیک کی بڈز طلب کی گئی ہیں۔پی آئی اے کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق خواہشمند کمپنیاں 27 جون 2024 تک ٹیکنیکل اور فنانشل پروپوزل جمع کروا سکیں گی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر