پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، شہری اب گھر بیٹھے قربانی کے جانور خرید سکیں گے

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے پہلے سرکاری آن لائن پورٹل کا اجرا کردیا، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے قربانی کے جانور خرید سکیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے پہلے سرکاری آن لائن پورٹل کے اجرا کے بعد شہری عیدالاضحی سے قبل قربانی کے جانور بھی اب آن لائن حاصل کرسکیں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے عید سے قبل جانوروں کی خرید وفروخت میں آسانی پیدا کردی ہے جس کے تحت شہری آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے قربانی کے من پسند جانورخرید سکتے ہیں۔ پنجاب حکومت کے جاری کردہ پورٹل پر جانوروں کی تصاویر کے علاوہ ان کی عمر، وزن، اقسام، نسل، قیمت اور دیگر تفصیلات بھی ہوں گی۔ پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس پورٹل کو خرید و فروخت کے لیے محفوظ بنایا گیا ہے، خرید وفروخت سے پہلے دونوں افراد کے شناختی کارڈ نمبرز شامل کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ آن لائن پورٹل میں رجسٹریشن کے بعد کوئی بھی اپنا جانور فروخت بھی کرسکتا ہے، یہ پورٹل عید کے بعد بھی فعال رہے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر