10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے، مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے، مثبت معاشی اشارے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں، یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے اچھے دن آ رہے ہیں، مثبت معاشی اعشارے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ روز بروز ریکارڈز قائم کر رہی ہے۔سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا مثبت رحجان خوش آئند ہے۔ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنے سے خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔روٹی سمیت دیگر اشیا کے نرخ میں مزید کمی ہوگی۔

حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں مزیدکمی آئے گی ۔اشیاءخوردونوش کی معیاری اور سستی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

اور پاکستانی کرنسی مستحکم ہوگی۔ عوامی فلاح و بہبود کا ہر سیکٹر میری ترجیح ہے، عوام کے مسائل کا حل ہر صورت یقینی بنائیں گے۔باتوں پر نہیں کام پر یقین رکھتی ہوں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرخان میں آسمانی بجلی اور درجنوں گھروں کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسمانی بجلی اور درجنوں گھروں کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کوموثر امدادی کارروائیوں کا حکم دیتے ہوئے پیشگی تیاری کرنے کی ہدایت دے دی۔



  تازہ ترین   
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر
ایرانی وزیر خارجہ اور نیدرلینڈز کے ہم منصب کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر