اداکارہ نیلی سے تیسری شادی کا ارادہ تھا، جاوید شیخ

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستانی فلم انڈسٹری کے مقبول و مایاناز اداکار جاوید شیخ نے اعتراف کیا ہے کہ ساتھی اداکارہ نیلی سے تیسری شادی کا ارادہ تھا لیکن قسمت کو کچھ اور منظور تھا۔ حال ہی میں جاوید شیخ نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے چینل کے لیے انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی کے مختلف معاملات کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ دوران پروگرام میزبان نے سوال کیا کہ ماضی میں کہا جاتا تھا کہ جب آپ کو یا پھر نیلی کو کسی فلم میں کاسٹ کیا جاتا تو آپ یا نیلی فلم سازوں پر دبا ڈالتے تھے کہ آپ دونوں کو ایک ساتھ، ایک دوسرے کے مدمقابل کاسٹ کیا جائے، اس میں کتنی صداقت ہے؟ میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سینیئر اداکار نے تمام دعوے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا اور ایسا کرنے کی انہیں یا نیلی کو ضرورت ہی نہیں تھی کیونکہ اس وقت دونوں ہی شہرت کی بلندیوں پر تھے بلکہ یہ فلم سازوں اور پروڈیوسرز کی خواہش ہوتی تھی کہ ہم دونوں کو ایک ساتھ کاسٹ کیا جائے۔ دوران پروگرام میزبان نے سوال کیا کہ مداحوں کو آپ کی اور نیلی کی جوڑی بہت پسند تھی، آپ دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا تو کیا کبھی ایک دوسرے سے شادی کی خواہش ہوئی یا پیشکش کی؟ جاوید شیخ نے نیلی سے تیسری شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہمارا ارادہ بالکل تھا لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا، ہمارے درمیان بہت اچھی ہم آہنگی تھی انہوں نے دوسری طلاق کے بعد مشکل وقت سے نکلنے میں بہت مدد کی۔ یاد رہے کہ ماضی میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران تیسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ 2 شادیاں ناکام ہونے کہ بعد تیسری شادی نہیں کرسکے کیونکہ وہ ایک ایسے شخص کے طور پر مشہور نہیں ہونا چاہتے جو بار بار شادیاں کرتا رہتا ہو۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر