پشاور اور لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

لاہور /پشاور(نیشنل ٹائمز ) پشاور اور لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا ہے، زندہ مرغی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی۔ پشاورمیں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں مزید 25 روپے کی کمی ہونے سے مرغی کی فی کلو قیمت 290 روپے ہو گئی۔ پشاور میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہو گیاہے، سرکاری نرخ 90 روپے کلو ہو گئے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق پشاورمیں پیاز فی کلو 80 روپے، مٹر 240 روپے، آلو فی کلو 90 روپے اور کچالو فی کلو 260 روپے میں دستیاب ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 15 روپے سستا ہو کر 377 روپے کلو ہو گیا۔انڈوں کی فی درجن قیمت 251 روپے پر مستحکم رہی۔ گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 46 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد گوشت 392 روپے کلو ہو گیا تھا۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں پانچ روز کے دوران 100 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر