شہباز شریف کا عالمی عدالت انصاف کے اسرائیل سے متعلق فیصلے کا خیر مقدم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی عدالت انصاف کے اسرائیل کے حوالے سے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل، عالمی برادری عالمی عدالت کے فیصلے پر فوری عمل کرائے،یو این تحقیقاتی کمیشن کو غزہ اور رفح میں فوری رسائی دی جائے،عالمی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد سے دنیا میں امن کی راہ ہموار ہو گی ۔جمعہ کو وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،سلامتی کونسل، عالمی برادری عالمی عدالت کے فیصلے پر فوری عمل کرائے،عالمی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد سے دنیا میں امن کی راہ ہموار ہو گی،مظلوم انسانیت کے حق میں فیصلہ دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،13ججز اور پٹیشن دائر کرنے پر جنوبی افریقہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاکستان نے جنوبی افریقہ کی پٹیشن کی حمایت کی تھی،آئندہ بھی تمام فلسطینیوں کا کیس لڑتے رہیں گے،یو این تحقیقاتی کمیشن کو غزہ اور رفح میں فوری رسائی دی جائے،فیصلہ مظلوم انسانوں کی فتح ہے، فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے،عالمی برادری رفح میں اسرائیلی آپریشن روکنے کے فیصلے پر فوری عمل کرائے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر