ابوظہبی چیمبر آف کامرس کے چیئرمین کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

ابوظہبی(نیشنل ٹائمز)ابوظہبی چیمبر آف کامرس کے چیئرمین نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ۔وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ابوظہبی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ابوظہبی میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیمبر آف کامرس کے چیئرمین عبداللہ محمد المزروعی کر رہے تھے۔ وفد سے بات چیت کے دوران وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی میں چیمبر کے کردار کو سراہا۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے تجارت کے حجم اور دائرہ کار کو بڑھانے اور اس کے تنوع کے امکانات تلاش کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے کاروباری رہنمائوں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع خصوصا توانائی، انفراسٹرکچر، سیاحت اور آئی ٹی کے شعبوں میں فائدہ اٹھائیں۔ ابوظہبی چیمبر آف کامرس کے اراکین نے پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر