چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، شہباز شریف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم شہبازشریف نے واضح کیا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں ہے، درآمد کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چینی کی برآمد سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ کرشنگ شروع نہ ہوئی تو آئندہ سیزن میں شوگرملز دیوالیہ ہوجائیں گی، وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ آئندہ سیزن میں مالی مسائل کی وجہ سے 40 شوگر ملز بند ہو نے کے قریب ہیں ۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شوگر ملز نے رواں سیزن گنے کے کاشت کاروں کو 800 ارب روپے میں سے 760 ارب روپے ادا کیے، ملز نے رواں سیزن کاشت کاروں کو ابھی بھی 40 ارب روپے ادا کرنا ہیں، اگر چینی برآمد نہ ہوئی تو شوگر ملز نومبر میں کرشنگ نہیں کرسکیں گی۔حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں 15 لاکھ ٹن چینی اضافی ہے، اگر 5 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کی گئی تو 26 کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے۔اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی برآمد کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی،انہوں نے ہدایت کی اقتصادی رابطہ کمیٹی چینی کے سٹاک اور عالمی مارکیٹ کا جائزہ لے، ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، شوگر ملز پورا سال 140 روپے ایکس فیکٹری قیمت پرچینی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائیں۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر