سند ھ ہائیکورٹ، لاپتہ شہری کیس میں وزارت دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لے کر پیش کرنے کا حکم، سماعت 21 اگست تک ملتوی

کراچی (آئی این پی ) سند ھ ہائیکورٹ نے 2018 سے لاپتہ شہری سمیت دیگر افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر وزارت دفاع کو تمام ایجنسیوں سے رپورٹس حاصل کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت کی۔اس موقع پر منگھو پیر سے لاپتا شہری عبداللہ کے اہل خانہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وزارت دفاع کو تمام ایجنسیوں سے رپورٹس حاصل کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے لاپتا شہریوں سے متعلق ایف آئی اے سے ٹریول ایجنسی کی رپورٹ حاصل کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔سندھ ہائی کورٹ نے شہری عبداللہ کے کیس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن کو پیشرفت رپورٹس کے
ساتھ طلب کر لیا اور سماعت 21 اگست تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر
ایرانی وزیر خارجہ اور نیدرلینڈز کے ہم منصب کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر